آم کا سفر: باغ سے آپ کے دسترخوان تک
ہم آم کا کام کرتے ہیں، اور یہ ہمارے لئے صرف ایک کاروبار نہیں بلکہ ایک محبت بھرا مشن ہے۔ آم ہماری زمین کی خوشبو، گرمیوں کی مٹھاس اور قدرت کا خاص تحفہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ تک آم اسی خلوص، محنت اور فطری ذائقے کے ساتھ پہنچے جیسے وہ درخت سے توڑا گیا ہو۔ آم کس طرح تیار ہوتے ہیں؟ جب آم کچے ہوتے ہیں، ہم انہیں بڑی احتیاط سے درخت سے اتارتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں صاف ستھرے ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے۔ یہ آم قدرتی طور پر پکتے ہیں، ہم ان میں کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال نہیں کرتے ہاں ایتھلین گیس کا جو قدرتی بھی آموں میں ہوتی ہے استعمال کیا جاتا ہے اسکا کام بھی پکانا نہیں ہوتا آم کو موسم اور نمی سے مختلف شہروں کے حساب سے بچایا جاتا ہے تاکہ آم خراب نہ ہوں اس سے آموں کو کوئی نقصان نہیں نہ وہ ذائقہ بدلتے ہیں نہ خراب گلتے سڑتے ہیں نہ خوشبو میں فرق آتا ہے ہر ڈبے پر ایک تاریخ لکھی جاتی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب آپ آم کے ڈبے کو کھول سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ڈبہ نہ کھولیں، کیونکہ آم کو مکمل طور پر پکنے کے لئے وقت چاہیے۔ آم کے ڈبے کو سنبھالنے کا طریقہ آم کے ڈبے کو ہمیشہ ہوا دار، خشک جگہ پر رکھیں۔ نمی، دھوپ اور ائیر کنڈیشنر والی جگہ آم کے پکنے کے عمل کو خراب کر سکتی ہے۔آم کو ایسی جگہ رکھیں جہاں ہلکی سی گرمی ہو اور تاکہ وہ قدرتی طور پر آرام سے پک سکیں۔ آم کھولنے کا صحیح طریقہ جب آپ تاریخ کے مطابق ڈبہ کھولیں گے، تو آپ دیکھیں گے کہ کچھ آم اچھی طرح پک چکے ہوں گے اور کچھ ابھی کچے ہوں گے۔ جو آم پک گئے ہیں، انہیں نکال لیں۔ آپ چاہیں تو انہیں فوراً کھائیں یا فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے کھائیں۔ یا ایسا ہوگا کہ مکمل بھی سب پکے ہوں گےلیکن ہمیشہ ڈبے کو تھوڑا سا کھول کر دیکھیں ! پھر بھی کھولنے سے پہلے ہمیشہ رابطہ کرلیں ! جو آم ابھی کچے ہیں، انہیں دوبارہ ڈبے میں رکھ دیں۔ ڈبے پر ہلکا سا کاغذ یا کپڑا ڈال دیں تاکہ وہ ہوا بھی لے سکیں اور محفوظ بھی رہیں۔ روزانہ ان آموں کو دیکھتے رہیں۔ جو آم آہستہ آہستہ پک جائیں، انہیں نکالتے جائیں اور لطف اٹھاتے جائیں۔ ہماری نصیحت یاد رکھیں! ہم آم آپ تک بالکل قدرتی طریقے سے پہنچاتے ہیں۔ اس لئے آم ایک ساتھ نہیں پکیں گے، بلکہ آہستہ آہستہ محبت سے پکتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ پکیں، آپ ان کا ذائقہ محسوس کریں گے۔ آم کے ذائقے میں جو مٹھاس ہے، وہ صبر کا پھل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ آم کھانے کا یہ قدرتی، صبر والا اور خوشبو بھرا تجربہ اپنی فیملی کے ساتھ بانٹیں اور ہر آم کو محبت سے کھائیں۔ شکریہ
آم کا سفر: باغ سے آپ کے دسترخوان تک Read More »









