mango kia ha ?

جناب! ہم آم اگاتے ہیں، بس بیچتے نہیں — پالتے ہیں، سنبھالتے ہیں، نخرے اٹھاتے ہیں جیسے کوئی ماں اپنے بچے کے اٹھاتی ہو!

یہ سندھڑی آم کوئی جلدباز فاسٹ فوڈ نہیں کہ بس توڑو، پیک کرو اور چلتا کرو۔

نہیں جناب! یہ آم اپنی نیچرل فطری حالت میں دھوپ سینکتا ہے، ہوا کھاتا ہے، مٹی کی خوشبو پیتا ہے اور پھر پکے وقت پر ہی درخت سے رخصت ہوتا ہے۔

کاربائیڈ؟ وہ تو ہمیں لفظ بولنا بھی گوارا نہیں۔

ہمارے آموں کو جلدی پکانے کی نہ ضرورت ہے، نہ اجازت! کیونکہ ہمیں پتا ہے کہ اگر آم جلدی توڑ لیا تو ذائقہ نہیں ملے گا، صرف وزن ملے گا اور ہم وزن نہیں بیچتے، محبت بیچتے ہیں!

اب آجائیں تاریخ پر 20 سے

25 جون کو ہمارا سندھڑی آم اپنے مکمل شباب پر ہوگا، بالکل ویسا جیسا محبوب انتظار کے بعد ملتا ہے رسیلا، خوشبودار، اور لبوں پر مسکراہٹ لانے والا۔

ہمیں کسی مارکیٹ کا، کسی ایجنٹ کا، کسی منڈی والے چاچا کا پابند نہیں بنایا رب نے!

اپنا باغ ہے، اپنی محنت ہے، اپنی مرضی کا وقت ہے اور سب سے بڑھ کر اپنے کسٹمر کا اعتماد ہے!

جلدی اتارنے کے فائدے بہت ہیں:

باغ خالی، مزدور فارغ، خرچہ کم، دماغ ٹھنڈا

لیکن ہمیں یہ سب نہیں چاہیے، ہمیں بس آپ کا “واہ واہ!” چاہیے۔

ہم وہ سودا کرتے ہیں جس میں نفع ذائقے کا ہو، اور نقصان صرف وقت کا کیونکہ وہ واپس آجاتا ہے، لیکن اعتماد اگر چلا جائے، تو نہیں آتا!

پچھلے 5-6 سال سے ہمارا آم جسکے منہ لگا، وہ پھر اور کچھ نہیں مانگا۔

وٹس ایپ اور انباکس میں تو لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں:

کہ کب آئے گا یہ آم

میں کہتا ہوں رکو ذرا صبر کرو 🥱

“ہمارے کسٹمر کہتے ہیں ٹھیک ہے آم دیر سے آ جائے، پر آپ کا ہی آئے!”

کیونکہ وہ جانتے ہیں، رحیم یار خان دا امب امب نئیں بمب ہوندا اے!😊

ابھی تو ہم نے صرف سندھڑی کا تعارف کرایا ہے،

انور رٹول، موسمی، اور سفید چونسہ تو ابھی بیک اسٹیج میں کھڑے لائن لگائے بیٹھے ہیں۔

ہمارے شہر سے ایک سیٹھ اکبر صاحب تو فرماتے ہیں کہ:

“اگر 302 کا مجرم بچانا ہو، تو جج کو رحیم یار خان دا چونسہ دے دو — بیل تو پکی!”😄

تو جناب، آم لینا ہے؟

پھر بس ٹھنڈا رکھیں دل کو، کیونکہ آم ہم تبھی بھیجتے ہیں جب وہ ذائقے سے دل کو ٹھنڈا کر سکے!!!

نوٹ

ہم صرف رحیم یار خان کا آم بیچتے اور کھاتے ہیں اور علاقے کا ہمیں مفت بھی ملے تو ہم نہیں بیچتے۔۔۔۔!

ویڈیو میں ہمارا سندھڑی جندھڑی دیکھ لیں۔۔۔!

تصویر چوری کرنے کی مکمل اجازت ہے اور پوسٹ بھی۔۔۔!

“شیئر نہ کیا تو سمجھوں گا تمھیں کھٹے آم پسند ہیں!

#لنگڑا804#دسہری#سرولی#چونسہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *