ہم دیسی گھی کیسے بناتے ہیں ؟
پہلا مرحلہ
سب سے پہلے خالص دودھ جمع کیا جاتا ہے . وہ جانور جو گھاس کھاتے ہیں جنہیں کوئی کیمیکل والی خوراک نہیں دی جاتی ، کیونکہ یہی دودھ ہی خالص کہلائے جانے کے لائق ہے_ یہ سارا دودھ ان جانوروں سے لیا جاتا ہے جو گھریلو اور دیسی ہیں چاہے وہ بھینسیں ہوں یا گائیاں _ عام طور پر جو بازار میں دودھ ملتا ہے وہ گائیوں کی فریزن نسل کا دودھ ہے جنہیں بہت سی خوراکیں دی جاتی ہیں، تاکہ دودھ کی زیادہ سے زیادہ مقدار حاصل کی جاسکے اور پھر اسی دودھ سے کریم نکال کر جو دیسی گھی بنتا ہے لوگ اس دیسی گھی کا موازنہ ہمارے دیسی گھی سے کرتے ہیں جو کہ ایک غلط فہمی ہے واضح رہے کہ عام طور پر ایک جانور پانچ سے سات کلو تک دودھ دیتا ہے جبکہ یہ فریزن نسل کی گائیاں بیس بیس کلو تک مہیا کرتی ہیں اس مقدار کے پیچھے وہی خوراک کی کہانی ڈیری فارمر کو زیادہ دودھ سے مطلب ہے صحت بخش دودھ سے اس کا کوئی سروکار نہیں، اور فارم ایسی متعدد گائیاں ہوتی ہیں جنہیں باقاعدہ انجکشن لگا کر دودھ حاصل کیا جاتا ہے جو کہ غیرفطرتی ہے _
بہر حال ہم اس خالص دودھ کو آگ پر پکاتے ہیں جس سے دودھ کی سطح پہ ملائی جمع ہوجاتی ہے جسے محفوظ رکھا جاتا ہےدس کلو خالص دودھ کو دو مرتبہ ابالا جائے تو تقریبا دو کلو ملائی نکلتی ہے
دوسرا مرحلہ

ہماری متعدد ایسے فارمرز تک رسائی ہے جن کا کام جانوروں کا ہے دودھ کا نہیں _ وہ جانور بیچتے ہیں دودھ محفوظ رکھتے ہیں یا دودھ سے مکھن پراسس کرتے ہیں_ وہ جانوروں کو پال کر قربانی کے موقع پہ بیچتے ہیںہم وہاں سےدودھ خریدتے ہیں اس کے لئے مختلف ذرائع کا سہارا لیا جاتا ہے
تیسرا مرحلہ
مسلسل کئی دنوں تک ملائی جمع کی جاتی ہے . اگر 12 کلو ملائی ہو تو اس کے لئے 24 کلو ایسا دودھ درکار ہوتا ہےجس سے ملائی نہ نکالی گئی ہو, پھر ملائی اور دودھ ملا کر ایک بار پھر ابالا جاتا ہے اور پھر یہ سارا مواد مٹی کے برتن میں ڈال لیا جاتا ہےاور دہی کی معمولی سی مقدار ملا کر دس بارہ گھنٹوں کے لئے کپڑے سے ڈھک دیاجاتا ہے
چوتھا مرحلہ
دس سے بارہ گھنٹوں میں دہی جم جاتی ہے اور پھر اس دہی کی اوپری سطح پہ ملائی آجاتی ہے ، جس سے لسی بنائی جاتی ہے اور اسی سے مکھن نکلتا ہے اور اس مکھن کو پھر نارمل درجہ حرارت پہ پگھلا کر گھی بنتا ہے _
پانچواں مرحلہ
جب گھی تیار ہوجائے تو ہم اعلان لگا دیتے ہیں اور پھر معزز صارفین کو ڈبوں میں پیک کرکے بھجوا دیا جاتا ہے__
ایک ضروری ضاحت
Usmani Enterprises کا مقصد خالص اور صحت بخش اجزاء آپ لوگوں تک پہنچانا ہے, ضروری نہیں کہ آپ دیسی گھی ہم ہی سے خریدیں _ اگر ہماری قیمت زیادہ لگتی ہے تو درج بالا طریقہ کار کے مطابق آپ خود بھی تیار کرسکتے ہیں ، اگر بنا بنایا دیسی گھی لینا چاہیں تو ایک بار Usmani Enterprises کو خدمت کا موقع ضرور دیجئے گا_